نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

 

وزیراعظم عمران خان نے اپنا وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف جلسہ 27 مارچ کو ہونے جا رہا ہے اور میری اپیل ہے کہ پوری قوم میرا ساتھ دے اور ضمیرفروشوں کو دکھا دے کہ آپ لوگ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بدی کے خلاف کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جو لوگ پیسوں سے منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں انکے خلاف ہم سب مل کر لڑیں گے اور اللہ کے حکم کے مطابق ان کو دکھا دیں گے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے ان ضمیر فروشوں کے ساتھ کوئی بھی نہیں۔


اور آگے سے کسی کی جرأت بھی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی ضمیرفروشی کر سکے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہوئی اور اسی سلسلے میں ایم این ایز کی بولیاں لگ رہی ہیں اور خرید و فرخت جاری ہے اسی لیے عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے کے لیے قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کو شکست دینے کے لیے قوم ان کا ساتھ دیں اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور جو لوگ بولیاں لگا رہے ہیں سرِ عام ضمیر فروشی ہو رہی ہے اس کو شکست دینے کے لیے 27 مارچ کے جلسے میں لازمی شرکت کریں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔