نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دیں گے، اپوزیشن میں سب چور بیٹھے ہیں اور ان چوروں کے کہنے پر استعفٰی نہیں دوں گا، ن لیگ کی سیاست چوری بچانے والی سیاست ہے ان چوروں کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، مارشل لاء سے بھی بڑا جرم این آر او دینا ہے جو ان کو کسی صورت نہیں ملے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے اور وہ کھیل شروع ہونے سے پہلے کیسے ہار مان لیں ابھی تو لڑنا ہے آخری گیند تک کھیلنا ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانا ہے، 27 مارچ کا جلسہ ملکی تاریخ میں بڑا بدلاؤ لائے گا اس کے بعد اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

عمران خان نے ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس ٹرمپ کارڈ ہیں جو تحریک عدم اعتماد کے  ووٹنگ والے دن  یا اس سے ایک رات پہلے ظاہر کریں گے، اپوزیشن پہلے ہی اپنے کارڈ شو کر چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی نیوٹرل والی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ فوج کے متعلق بالکل نہیں تھی، ان کے فوج کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط رائے نہ رکھی جائے اگر فوج نہ ہوتی تو ملک 3 ٹکڑے ہو گیا ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 مارچ تک اتحادی بھی واپس آ جائیں گے اور اپوزیشن خود ہی اس تحریک کو ناکام بنا دے گی کیونکہ اپوزیشن ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار انکے کلاس فیلو ہیں اور بہت ہی پرانے دوست ہیں ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں وہ جلد ہی اپنی سیاست کے بارے میں اعلان کریں گے۔

شہباز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ شہباز شریف کے ساتھ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے کیونکہ وہ چور ہے اور چور کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی۔

عثمان بزدار کی تبدیلی کے سوال پر ہنس دیے اور آرمی چیف کی تبدیلی پر بھی کہکہا لگایا اور کہا کہ ہم پراعتماد ہیں حکومت کہیں نہیں جا رہی۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔