نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عمران خان کا کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب


 عمران خان نے کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کی عوام کا شکریہ جنہوں نے میری امید سے بھی زیادہ جلسے میں شرکت کی۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان تینوں چوروں کی وجہ سب لوگ پارٹی میں واپس آ گئے ہیں ان تینوں چوروں کے چہرے دیکھ کر اب لوگ واپس آ گئے ہیں، مقصود چپڑاسی والا شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے لوگ واپس آ گئے جو دس سال سے ساتھ چھوڑ گئے تھے ان چوروں کی شکلیں دیکھ کر سب واپس آ گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ہے یہ چیری بلاسم شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 275 کروڑ نکل آئے ہیں اس کا کیس چلا ہوا ہے اس کو پتا ہے کہ اگر عمران خان مزید رہا تو یہ جیل میں ہو گا، نواز شریف بھگوڑا ہے جو ڈر کے بھاگا ہوا ہے اس کی بیٹی کے لندن کے مہنگے علاقے میں فلیٹ ہیں جو جھوٹ بولتی رہتی ہے۔

آصف زرداری ملک کو لوٹ کر باہر پراپرٹی بنا چکا ہے، اسحاق ڈار جس کا باپ سائیکلوں کی دکان چلاتا تھا آج لندن میں بھاگا ہوا ہے اور عیش کر رہا ہے پاکستانیوں کے پیسوں سے، فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتا ہے ہم نے ڈیزل کی قیمت بھی گرا دی ہے بہت پیسہ خرچ کیا ہے تاکہ ڈیزل سستا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ملک کے ساتھ وفادار نہیں یہ بس اپنے پیسے کا غلام ہے، یہ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا، اس کی ہمیشہ فوج سے اختلاف رہا ہے کیونکہ فوج کو سب سے پہلے پتا چل جاتا ہے کہ یہ کرپٹ ہے، یہ چھپ چھپ کر مودی سے ملاقاتیں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو دوستی کرنا چاہتا ہوں لیکن فوج نہیں مانتی، برکھا دت نے یہ سب اپنی کتاب میں لکھا ہے اور یہ سچ ہے۔

تحریک عدم اعتماد لائی ہی اسی لیے گئی ہے کہ عمران خان نے این آر او تو دیا نہیں اب اسکو ہٹا دیتے ہیں تاکہ ہمارے کیسز ختم ہو جائیں، یہ جب واپس آئے گا تو آتے ہی سب سے پہلے نیب کو ختم کرے گا کیونکہ یہ سب پیسے کے غلام ہیں، اس کے بعد یہ فوج کے خلاف ہو جائے گا کیونکہ اس کو پتا ہے کہ فوج سب سے پہلے اس کی کرپشن کا پتا لگا لیتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب کرونا آیا تو شہباز شریف ملک سے باہر تھا اس کا بیٹا بھی باہر تھا اور جمائی بھی باہر بھاگا ہوا تھا یہ گوالمنڈی میں نہیں جیسے لندن کی کوئین کے گھر پیدا ہوئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ آج 20 سے 25 کروڑ روپے میں بولیاں لگا ریے ہیں تاکہ یہ لوگ واپس اقتدار میں آجائیں اور ملک کو لوٹیں، میں ان سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت جاتی ہے تو جائے پرواہ نہیں جان بھی جاتی ہے تو جائے لیکن ان چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، آج بھلے ہی الیکشن کمیشن نواز شریف کے ساتھ ہے، لیکن یہ ناکام ہو گا، کیونکہ یہ کرپٹ آدمی ہے یہ سب سے پہلے میڈیا کو خریدے گا ججز کو خریدے گا کیونکہ اس کی پرانی عادت ہے یہ جب کرکٹ بھی کھیلتا تھا تو امپائر بھی اپنے ہی کھڑے کرتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ پاک نے امر بالمعروف کا حکم دیا ہے کیونکہ انسان کو ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کر کے ان چوروں کو دکھا دو کہ پوری قوم سچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

عمران خان نے پوری قوم کو پیغام دیا کہ کل جلد سے جلد اسلام آباد آئیں اور دکھا دیں کہ ملک کی پوری قوم سچ کے ساتھ کھڑی اور ان چوروں کو کبھی آگے نہیں آنے دیں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔