نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعلٰی ہنجاب کو تبدیل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان

 

معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

علی نواز اعوان سے 92 نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ایڈیشن میں جب سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی تیاری ہو چکی ہے تو انہوں نے کہا کہ اس خبر میں سچائی نہیں۔


مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

92 نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ایڈیشن کی اینکر پرسن شازیہ ذیشان نے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے عثمان بزدار کو ہٹانے پر سوال کیا تو علی نواز اعوان نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، آج بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے لیکن اس معاملے پر کوئی بھی بات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے عثمان بزدار کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی یہ سب میڈیاپر چلنے والی خبریں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ 2 دن پہلے وفاقی وزراء اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا عندیہ وزیراعظم نے دے دیا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی، نئے وزیراعلٰی کے لیے علیم خان اور پرویزالٰہی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے لیکن اب معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے اس بات کی مکمل تردید کی ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کیا جا رہا ہے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔