نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا

 

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 234 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے پنکی نے شاندار بیٹیگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے، جوتی 46، سپتا 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ناشرہ نے 41 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، اومیما، ندا ڈار اور فاطمہ نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹس کے نقصان پر 225 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 104 رنز کی جارہانہ اننگ کھیلی، ناہیدہ 43، بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فہیمہ نے 38 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، رومانہ نے 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، جہانارہ اور سلمٰی خاتون نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو 9 رنز سے شکست دی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں یہ مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔