نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بیغیرت سمجھتا ہوں۔ ناراض رکن احمد حسین دیہڑ

 

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسیں دیہڑ نے کہا کہ مجھے کچھ ناراضگیاں ضرور ہیں لیکن میں عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتا بلکہ جو عمران خان کو چھوڑے میں اسکو بیغیرت سمجھتا ہوں، میں سیاست تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن عمران خان کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا، ایک تو میرے مطالبے نہیں پورے کیے گئے اوپر سے دھوکے بازی کا الزام لگایا جا رہا ہے، میں تو عمران خان کو ارتغرل سمجھتا ہوں۔

احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ میں پیسے لینے والا نہیں ہوں بلکہ دینے والا ہوں میں 1122 کے لیے 40 کروڑ کی زمین حکومت کو دی ہے میں کیسے پیسے لے سکتا ہوں۔

عمران خان سے کہتا ہوں لوگوں کی پہچان کریں کون آپ کے ساتھ ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔

احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ اپوزیشن اچھی طرح جانتی ہے کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہوں، میں عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی میں نہیں جاؤں گا اور نہ ہی پچھلے 3 ماہ سے اسمبلی گیا ہوں، پی ٹی آئی میں ہی کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ میں پی ٹی آئی میں رہوں۔

میں نہ تو اپوزیشن سے ملا ہوں اور نہ ہی سندھ ہاؤس میں گیا ہوں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔