نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی تصویر کو خوبصورت لمحہ قرار دیے دیا۔


 ممبئ: انڈین سابق بیٹسمین سیچن ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی تصویر کو خوبصورت لمحہ قرار دیے دیا۔

سیچن ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ لی گئی انڈین وویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہے، کھیل کے میدان میں ایک باؤنڈری ہوتی ہے لیکن کھیل باہر سب کو متحد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی وویمن ولڈکپ میں پاکستان اور انڈین وویمنز ٹیم کا میچ ہوا، میچ پاکستان ہار گیا لیکن پاکستانی کھلاڑی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی کھلاڑی اٹکھیلیاں کرتی رہیں۔ یہ وولڈکپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔