نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پاک' آسٹریلیا ٹیسٹ کے پہلے دو روز

 راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بیٹرز کے نام رہا۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ٹیم کو سنچری شراکت کا آغاز فراہم کیا، پاکستان نے سکور کا آغاز عباللہ شفیق کے چوکے سے کیا۔ پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے سے پہلے آسٹریلیا نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر لیا، عبداللہ شفیق 105 کے مجموعی سکور پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نیتھن لیون کی بال پر کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا راولپنڈی کے ٹیسٹ کے پہلے دن صرف عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر پایا۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی میدان میں اترے اور پھر آسٹریلیا کے بولرز کی ایک نہ چلی۔ امام اور اظہر نے 56 اوورز کھیل کر 140 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ امام الحق نے 132 رنز بنائے اور 272 گیندوں کا سامنا کیا۔ جن میں 2 چھکے اور 15 چوکے شامل ہیں۔ اور اظہر علی نے 165 گیندیں کھیل کر 64 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ راولپنڈی کے پہلے دن امام الحق نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چل بسے


راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے امام الحق کی وکٹ گنوا دی امام الحق نے 358 گیندیں کھیل کر 157 رنز بنائے اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بال پر ایل بی ڈیلیو آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں آئے بلے باز کپتان بابر اعظم نے 4 چوکوں کی مدد سے 82 بالز کھیل کر 36 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے بیٹنگ سنبھالی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن 442 رنز پر اظہر علی کی صورت نے اپنی چوتھی وکٹ گنوا دی، اظہر علی 361 گیندیں کھیل کر 185 رنز بنا کر لیبسچین کی گیند پر گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے ٹوٹل 162 اوورز کھیل کر 4 وکٹس کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی۔ محمد رضوان 46 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور افتخار احمد 21 گیندیں کھیل کر 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

آسٹریلیا کے جانب سے لیون' کمنز اور لیبسچین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

آسٹریلیا نے کھیلتے ہوئے 1 اوور میں 5 رنز بنائے اور کھیل کو کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور وارنر کریز پر موجود ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔