نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

فرینڈشپ کپ 2022( یو اے ای) کا ٹائٹل پاکستان لیجنڈز نے اپنے نام کر لیا۔


شارجہ: شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں چار ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ پاکستان لیجنڈز، انڈیا لیجنڈز، بالی ووڈ لیجنڈز اور ورلڈ الیون لیجنڈز 

فرینڈ شپ کپ 2022 میں پاکستان لیجنڈز نے انڈیا لیجنڈز کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، انڈیا لیجنڈز سے کھیلے گئے میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے انڈیا لیجنڈز کو شکست دی۔ پاکستان لیجنڈز کی طرف سے سلمان بٹ نے جارہانہ اننگ کھیل کر 65 رنز سکور کیے۔

فائنل میچ کی بات کریں تو پاکستان لیجنڈز کے کپتان عمران نزیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ کا جارہانہ آغاز کرتے ہوئے عمران نزیر اور سلمان بٹ نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جس میں عمران نزیر 15 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔ سلمان بٹ نے شاندار اننگ کھیل کر 20 گیندوں پر 45 رنز سکور کیے۔

بعد میں آئے نوید لطیف اور محمد سمیع نے 54 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ محمد سمیع نے تیز ترین اننگ کھیلتے ہوئے 10گیندوں پر 38 رنز بنائے۔


پاکستان لیجنڈز نے 5 وکٹس کے نقصان پر 133 رنز بنائے اس طرح ورلڈ الیون لیجنڈز کو جیت کے لیے 134 کا ٹاگٹ دیا۔ ورلڈ الیون لیجنڈز کی طرف سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے گریم کریمر نے محض 8 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
 بعد میں ورلڈ الیون لیجنڈز  نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
ورلڈ الیون لیجنڈ کی طرف سے فل مسٹرڈ نے 50 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور تلکرتنے دلشان 34 رنز بنا سکے اس طرح ورلڈ الیون لیجنڈز مقررہ 10 اوررز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔ پاکستان لیجنڈز کی طرف سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے رانا نوید الحسن نے 2 وکٹس حاصل کی جبکہ محمد عرفان اور محمد سمیع ایک ایک وکٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
اس طرح پاکستان لیجنڈ نے فرینڈ شپ کپ 2022 اپنے نام کیا۔ 
پلیئر آف ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سلمان بٹ کو دیا گیا انہوں نے اس پورے ٹورنامنٹ میں 134 رنز سکور کیے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔