اشاعتیں

سیاست لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔ نئے وزیراعلٰی پنجاب کے لیے پرویز الٰہی اور علیم خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کے عمران خان نے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔  عمران خان سے پہلے 2 وزرائے اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام رہیں۔ یہاں کلک کریں۔ عمران خان نے اپنے تمام وزراء کی بات کو مانتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔  یاد رہے کہ ترین گروپ نے واضع طور پر کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جائے اور ہم اپنے اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  2 روز پہلے زرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اپنا استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے استعفے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو وہ حاضر ہیں۔  عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ انہیں وزیراعلٰی عمران خان نے ہی بنایا تھا اور جب چاہیں میرا استعفٰی حاضر ہے، می

عمران خان سے پہلے 2 وزرائے اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام رہیں

تصویر
اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ کسی منتخب وزیراظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے پاکستان کے 2 وزرائے اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا اور دونوں مرتبہ ہی یہ تحریک ناکام ہوئیں۔ پاکستان کی تاریخ میں 1989 میں پہلی مرتبہ بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی، لیکن قومی اسمبلی میں 12 ووٹوں سے اس تحریک کو رد کر دیا گیا۔ 237 ارکان کے ایوان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہٹانے کے لیے 119 ووٹ درکار تھے لیکن تحریک کو 107 ووٹ حاصل ہوئے، وزیراعظم نے 125 اعتماد کے ووٹ حاصل کیے جبکہ 5 ارکان غیر حاضر تھے۔  اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ یہاں کلک کریں۔۔۔ دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد اگست 2006 میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کو ہٹانے کے لیے لائی گئی لیکن اس بار بھی اپوزیشن کامیاب نہ ہو سکی۔ اور اب یہ تیسری بار تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ،

کارکنوں کی ضیاءالحق کی قبر پر نعرے بازی پارٹی پالیسی نہیں۔ ترجمان بلاول زرداری

تصویر
بلاول زرداری عوامی لانگ مارچ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام ڈی چوک پہنچے، کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور حکومت کے خلاف خوب برسے، وہیں کچھ کارکنان جنرل ضیاءالحق مرحوم کی قبر پر پہنچ گئے اور وہاں بھٹو کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور ضیاءالحق کو برا بھلا کہا۔ اس بات کے میڈیا پر آنے کے بعد ضیاءالحق کے بیٹے اعجازالحق نے پی پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ایک شرمناک فعل ہے۔ جس پر بلاول زرداری کے ترجمان بھی میدان میں آگئے، انہوں نے کہا کہ ایسی نعرے بازی پارٹی کا منشور نہیں اور نہ ہی کسی کو اجازت ہے کہ ایسی نعرے بازی کریں۔  روس نے اپنے دشمن ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کسی کو ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نعرے بازی کرنے والے چند لوگ تھے پیپلزپارٹی ایسے رویوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔ یہ ایک غیراخلاقی واقعہ ہے جس کا پارٹی کے منشور سے کوئی تعلق نہیں  

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تصویر
اپوزیشن نے تحریک عدم جمع کرا دی۔ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ عدم اعتماد کی درخواست پر ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے اراکین کے دستخط ہیں۔ درخواست پر 86 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ دوسری طرف شہباز شریف نے کہا کی عدم اعتماد قوم نے جمع کروائی ہے اور ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوام کے ساتھ مل کر عمران خان کو ہٹائیں گے، اور قوم کی جان مہنگائی سے چھڑوائیں گے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ساری اپوزیشن متحد ہے اور مل کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔ علیم خان اور جہانگیرترین۔ یہاں کلک کریں دوسری طرف عمران خان نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔ اٹارنی جنرل عمران خان کے پاس پہنچ گئے، تحریک عدم اعتماد سے حکومت کیسے نمٹے گی اور اس میں حکومت کیا کر سکتی ہے۔  عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جو مرضی کر لے حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ جہانگیر خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ کھبی چوروں کا ساتھ نہیں دیں گے۔  

عبدالعلیم خان کا جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ

تصویر
لاہور: عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کی ٹھان لی۔ پی ٹی آئی رہمنما علیم خان آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کریں گے اور جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش میں تمام جماعتیں پوری کوشش کر رہی ہیں، اتحادی بھی ناراض نظر آ رہے ہیں۔ اپوزیش اتحادیوں کے ساتھ بھی بھرپور رابطے کر رہی ہے اور آزاد اراکین کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔  پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ نے آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے جہاں ایک عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں علیم خان بھی شرکت کریں گے، اور جہانگیر ترین وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔  ذرائع کے مطابق اسی اجلاس میں علیم خان ترین گروپ میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اور جلد ہی اپنے دوست اراکین کو ترین گروپ میں شریک کر لیں گے۔  اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ کیا فیصلہ کرے گی۔ جبکہ اجلاس میں مرکز اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس اس معاملے کے لیے بہت اہم ہے۔ کیونک

میلسی: وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب

تصویر
 میلسی میں وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک جب ملا تب دیوالیہ ہو چکا تھا ہماری معیشت کو 150 ارب کا نقصان ہوا۔  اس ملک کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں۔ اگر ان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے آیا تو پٹرول کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔  ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا اس لیے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی۔  میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔ 2008 سے 2018 تک ملک میں جس کا دل کیا ڈرون اٹیک کیا گیا۔ کیونکہ حکمران پیسہ لیکر اپنی عوام کو مروایا کرتے تھے۔  عدم اعتماد لانے والے سبھی کرپٹ ہیں، نواز شریف نے ملک کو لوٹ کر لندن میں محل بنائے اور بہانہ کر کے بھاگ گیا اس کی اولاد کہہ رہی ہے کہ ہم کیوں حساب دیں ہم پاکستانی ہی نہیں۔ دوسرا لٹیرا شہباز شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں  16 ارب نکلے وہ کہتا ہے میں نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ ن لیگ والے شہباز شریف سے پوچھیں تو سہی کہ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔  تیسرا کرپٹ آصف زرداری ہے جس نے ملک کو ج بھر کے لوٹا اور سرِ محل بنایا۔ جب پوچھا گیا کہ سرمحل آپ کا ہے تو آصف زرداری مکر گیا۔ آصف زرداری سینمے کے ٹکٹس بلیک کیا کرتا تھا۔ سار

ریاض فتیانہ کی وزیراعظم سے ملاقات

تصویر
  وزیراعظم عمران خان کی ریاض فتیانہ سے ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔  عمران خان نے کہا کہ نا امید نہ ہوں۔ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔ ہم کہیں نہیں جارہے۔ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے۔ فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔  اس کے جواب میں وزراء نے جواب دیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ بے فکر رہیں۔ ہم کہیں نہیں جا رہے ہم بھی ادھر ہی ہیں۔ جتنا پیسہ ہوگا عوام پر خرچ ہوگا۔ عمران خان عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ آپ پر بھی بھروسہ ہے اور مجھے اپنے اتحادیوں پر بھی پورا بھروسہ ہے، اپوزیشن جب چاہے عدم اعتماد لے آئے اپوزیشن کو پتا چل جائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

اس ملک کے کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ بلاول زرداری

تصویر
 اوکاڑہ: بلاول زرداری نے اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو ایک بوری کھاد کے لیے در در رلنا پڑ رہا ہے۔ کسانوں کو پورے پیسے نہیں ملتے۔ اس موجودہ حکومت نے کسانوں کو بنیادی سہولتیں تک نہیں دی۔ کسانوں کو کھادیں مہنگی مل رہی ہیں۔ کسانوں کے مسائل حل نہیں کیے جارہے۔  آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ سے چوٹ لگ گئی۔ بلاول زرداری نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر کسانوں کے مسائل حل کریں گے انکے بنیادی حقوق انکو دیں گے۔ ایک وقت تھا جب آلو کی فصل بہت زیادہ ہو گئی تھی تب بی بی نے کہا کہ آلو حکومت خریدے گی چاہے حکومت کو آلو سمندر میں ڈال کر مچھلیوں کو ہی نہ کھلانے پڑیں۔ کسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بی بی نے کسانوں کا درد اپنا درد سمجھا۔  بلاول زرداری نے مزید کہا کہ اس حکومت نے سب سے بڑا دھوکہ نوجوانوں کو دیا۔ انکو ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر سب سے بڑا دھوکہ دیا۔ آج نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پرانا پاکستان چاہیے۔  اس حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ ہم کٹھ پتلی اور جعلی حکومت کے خلاف نکلے ہوئے ہیں نوجوان ہمارا ساتھ د

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔

تصویر
 خانیوال: سٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو کو ڈرون نے ماتھے پر ٹکر مار دی خانیوال میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو کے ماتھے پر نجی چینل سماء کا ڈرون کیمرہ ٹکرا گیا۔ ساتھ میں بلاول بھی سٹیج پر کھڑے تھے۔ آصفہ بھٹو کے ماتھے پر چوٹ آئی انکو ملتان کے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کے ماتھے پر 5 ٹانکے لگائے گئے۔  بلاول نے کہا کہ انکی بہن بہت بہادر ہے وہ کہہ رہی ہیں کہ انکو اس لانگ مارچ میں دوبارہ جانا ہے۔  ڈرون اڑانے والے کیمرہ مین کو پکڑا گیا تو پتا چلا کہ وہ نجی نیوز چینل سماء کا کیمرہ مین ہے۔  بلاول نے نات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا یا غلطی سے ایسا ہوا۔ بہرحال آصفہ بھٹو ابھی زخمی ہیں انکو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جتنا پیسہ ہوگا عوام پر خرچ ہوگا۔ عمران خان

تصویر
 اسلام آباد: (ریئل نیوز ویورز) عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت تقریب میں کہا کہ پاکستان بنانے ما مقصد صرف یہ تھا کہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تخلیق کی جائے۔ جس میں انصاف سب کے لیے براری کی سطح پر ہو۔ نبی کریم ﷺ نے مدینے کی جو فلاحی ریاست قائم کی تھی اس میں سب برابر تھے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا سب کے لیے ایک جیسا قانون تھا۔   عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اسلام سے دور ہو گئے اور اس نظریے سے بھی دور ہو گئے جس کے لیے پاکستان حاصل کیا تھا۔ آج غیر مسلم ممالک اسلامی قانون کو فالو کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں کیونکہ وہاں سب کے لیے ایک ہی قانون ہے۔ لیکن مسلمانوں نے خود کو اسلام سے دور کر کے خود کو زروال پزیر کر لیا ہے۔   عمران خان نے کہا کہ اس بار ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔ ہمارے پاس جتنا بھی پیسہ ہو گا ہم اپنی عوام پر خرچ کریں گے۔ عمران خان جلد لندن بھاگ جائے گا۔ بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 45 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ نچلا طبقہ ترقی کر سکے۔ اس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا۔ شہروں میں 5 لاکھ اور د

عمران خان جلد لندن بھاگ جائے گا۔ بلاول زرداری

تصویر
گھوٹکی: (ریئل نیوز ویورز) چیئرمین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ جلد ہی عمران خان لندن بھاگ جائے گا۔ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جلد ہی عمران خان کی کرسی چھن جائے گی اور اس کے بعد عمران خان لندن بھاگ جائیں گے۔ عمران خان کی کرسی چھننے کی دیر ہے یہ یہاں نظر ہی نہیں آئے گا۔   وزیراعظم عمران خان کا دورہِ روس۔ یہاں کلک کریں۔  بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھا ہے اور جو امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں وہ عوام کی طرف نہیں دیکھتے ان کو عوام کا کوئی دکھ نہیں ہوتا۔ عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے۔ عوام کی برداشت سے باہر مہنگائی ہو گئی ہے۔   گھوٹکی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کی عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ گھوٹکی کی عوام نے ہیمشہ میرا ساتھ دیا۔ جیسے یہ مجھے نہیں بھولتے میرا ساتھ نہیں چھوڑتے میں بھی گھوٹکی کی عوام کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ان کے ساتھ ہیمشہ رہوں گا۔ میرے کہنے پر لوگوں نے یہاں عمران خان کو شکست دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی ق لیگ کے چوہدری برادران سے اہم ترین ملاقات

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کی  چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو کہا کہ مہنگائی کم کریں غریب عوام کا برا حال ہو گیا ہے۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہی قیمتیں کم کی ہیں۔ تاکہ عوام کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔   اس پر چوہدری برادران نے کہا کہ اس کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی کتنی قیمتیں کم کی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں  شہباز شریف کی چوھدری برادران سے ہوئی ملاقات کے بارے میں جب عمران خان نے پوچھا تو چوہدری شجاعت نے جواباً کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم حکومت کے خلاف ہو جائیں گے۔ ہم نے جس طرح یہ الیکشن ساتھ لڑا تھا اگلا الیکشن بھی ساتھ ہی لڑیں گے۔   عمران خان کی ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ تک رہا۔ جس پر عمران خان نے چوہدری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ پوری طرح حکومت کی اتحادی ہے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کی اپوزیش پر کڑی تنقید

تصویر
  وفاقی وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اور اس سے پہلے بھی وزیراعظم نے اتحاد کا ووٹ لینے کا فیصلہ خود کیا تھا۔  فرخ حبیب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والوں کو عدم اتحاد پر خود اعتماد نہیں رہا۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں عمران خان استعفٰی دے دیں۔ بلاول کس بات کا لانگ مارچ نکال رہے ہیں۔ جبکہ پچھلے 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ آج تک لاڑکانہ والوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملا۔ آج عمران خان کی حکومت سندھ میں کے فور پر کام کر رہی ہے۔ کے فور منصوبہ 2023 میں مکمل ہو جائے گا۔   وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج تک جہانگیر خان پر الزامات لگاتے رہے ہیں آج ان کے بارے میں چپ ہیں۔ جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے تھے آج وہ بغل گیر ہو رہے ہیں۔   جو لوگ عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں وہ شاید عدم اعتماد کو مذاق سمجھ رہے ہیں۔   پیلپز پارٹی کے سندھ میں گندم کو چوہے کھا جاتے ہیں۔ کرپشن حد سے زیادہ ہے۔ پیپلزپارٹی نے جو پروگرام بے نظیر کے نام سے شروع کیا تھا اس میں سے بھی کرپشن ختم نہیں کر سکی تھی۔ ہم نے آ کر

وزیرِاعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے رینماء جہانگیر خان ترین سے ٹیلیفونک رابطہ۔

تصویر
 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر خان ترین سے کافی عرصے بعد فون پر رابطہ کیا۔ اور تحریکِ انصاف کے رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔   ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین آج طبی معائنے کی وجہ سے برطانیہ چلے گئے۔ وہ وہاں پر ایک ہفتہ تک میڈیکل چیک اپ کے لیے قیام کریں گے۔  اس سے پہلے بھی جہانگیر خان ترین لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں تین دن تک زیرِ علاج رہے۔   یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور انکی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شور برپا ہے۔ اور اسی غرض سے مسلم لیگ ن اور فضل الرحمان جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔    رہنماء تحریک انصاف کو 10 ایم این ایز اور 30 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جو حکومت کے لیے خطرہ اور اپوزیشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا بیان بھی آ گیا

تصویر
 ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر  ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والی مظلوم بیٹی کو انصاف کی فراہمی پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں  عدلیہ کا فیصلہ معاشرے کے زخمی وجود پر مرہم ہے ‏نور مقدم قتل کیس کےفیصلے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا بیان نور مقدم کےبہیمانہ قتل کا فیصلہ عدالت اور انصاف کی جیت ہے۔ اس لرزہ خیز قتل نےپورےپاکستان کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔ اس فیصلے میں قاتل کو مثالی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ درندہ صفت لوگوں کےلئے نشان عبرت ہے۔حمزہ شہباز مریم نواز کہنا ہے کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔  شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔  نور سکون سے رہو۔