نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عبدالعلیم خان کا جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ

لاہور: عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کی ٹھان لی۔

پی ٹی آئی رہمنما علیم خان آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کریں گے اور جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش میں تمام جماعتیں پوری کوشش کر رہی ہیں، اتحادی بھی ناراض نظر آ رہے ہیں۔ اپوزیش اتحادیوں کے ساتھ بھی بھرپور رابطے کر رہی ہے اور آزاد اراکین کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ 

پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ نے آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے جہاں ایک عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں علیم خان بھی شرکت کریں گے، اور جہانگیر ترین وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق اسی اجلاس میں علیم خان ترین گروپ میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اور جلد ہی اپنے دوست اراکین کو ترین گروپ میں شریک کر لیں گے۔ 

اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ کیا فیصلہ کرے گی۔ جبکہ اجلاس میں مرکز اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس اس معاملے کے لیے بہت اہم ہے۔ کیونکہ ن لیگ بھی ترین گروپ سے رابطے میں ہے۔


ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمران خان


علیم خان سے ملاقات کے لیے 4 وزراء علیم خان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ علیم خان جلد ہی انکو لے کر جہانگیر ترین کے رہائش گاہ پر پہنچیں گے۔ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال میں گرما گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 

کہا جا رہا ہے کہ یہ گروپ مسلم لیگ ن کا بنایا ہوا ہے، کیونکہ علیم خان کا رانا ثناءاللہ سے گہرے تعلقات ہیں۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔