عثمان بزدار آؤٹ
عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اسلام سے دور ہو گئے اور اس نظریے سے بھی دور ہو گئے جس کے لیے پاکستان حاصل کیا تھا۔ آج غیر مسلم ممالک اسلامی قانون کو فالو کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں کیونکہ وہاں سب کے لیے ایک ہی قانون ہے۔ لیکن مسلمانوں نے خود کو اسلام سے دور کر کے خود کو زروال پزیر کر لیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس بار ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔ ہمارے پاس جتنا بھی پیسہ ہو گا ہم اپنی عوام پر خرچ کریں گے۔
عمران خان جلد لندن بھاگ جائے گا۔ بلاول زرداری
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 45 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ نچلا طبقہ ترقی کر سکے۔ اس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا۔ شہروں میں 5 لاکھ اور دیہاتوں میں 3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا تاکہ لوگ اپنا کاروبار شروع کر کے روزگار کما سکیں۔ گھروں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ تک کا قرض دیا جائے گا۔
آئی ٹی کے شعبے میں بہت مواقع موجود ہیں ہم نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائیں گے تاکہ وہ ترقی کر کے ملک میں ڈالر لے آئیں اس طرح سے ہماری ڈالر کی کمی پوری ہوگی اور ہمیں قرض نہیں لینا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ اگلے سال تک 45 لاکھ خاندانوں کو ایک ہزار ارب کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ حکومت ہر کسی کو نوکری نہیں دے سکتی لیکن ان پیسوں سے لوگ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جن کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے انکو قرض دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔ اب تک 55 ارب کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب لوگ مستفید ہو رہا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے لوگ 10 لاکھ تک سرکاری یا نجی ہسپتال سے علاج کروا سکیں گے۔ جو کہ فائدہ مند اقدام ہے۔ ہم لوگ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو بحران سے نکالا جا سکے۔
مہنگائی کو کم کرنے کے لیے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی تاکہ عوام کو فائدہ مل سکے۔ جتنا بھی پیسہ ہوگا وہ عوام پر ہی لگایا جائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں