نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان ع...

وزیراعظم عمران خان کی ق لیگ کے چوہدری برادران سے اہم ترین ملاقات

 

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کی

 چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو کہا کہ مہنگائی کم کریں غریب عوام کا برا حال ہو گیا ہے۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہی قیمتیں کم کی ہیں۔ تاکہ عوام کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔ 

 اس پر چوہدری برادران نے کہا کہ اس کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے۔


وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی کتنی قیمتیں کم کی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


 شہباز شریف کی چوھدری برادران سے ہوئی ملاقات کے بارے میں جب عمران خان نے پوچھا تو چوہدری شجاعت نے جواباً کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم حکومت کے خلاف ہو جائیں گے۔ ہم نے جس طرح یہ الیکشن ساتھ لڑا تھا اگلا الیکشن بھی ساتھ ہی لڑیں گے۔ 

 عمران خان کی ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ تک رہا۔ جس پر عمران خان نے چوہدری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ پوری طرح حکومت کی اتحادی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ نے اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا