نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

کارکنوں کی ضیاءالحق کی قبر پر نعرے بازی پارٹی پالیسی نہیں۔ ترجمان بلاول زرداری

بلاول زرداری عوامی لانگ مارچ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام ڈی چوک پہنچے، کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور حکومت کے خلاف خوب برسے، وہیں کچھ کارکنان جنرل ضیاءالحق مرحوم کی قبر پر پہنچ گئے اور وہاں بھٹو کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور ضیاءالحق کو برا بھلا کہا۔ اس بات کے میڈیا پر آنے کے بعد ضیاءالحق کے بیٹے اعجازالحق نے پی پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ایک شرمناک فعل ہے۔ جس پر بلاول زرداری کے ترجمان بھی میدان میں آگئے، انہوں نے کہا کہ ایسی نعرے بازی پارٹی کا منشور نہیں اور نہ ہی کسی کو اجازت ہے کہ ایسی نعرے بازی کریں۔ 

روس نے اپنے دشمن ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کسی کو ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نعرے بازی کرنے والے چند لوگ تھے پیپلزپارٹی ایسے رویوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔ یہ ایک غیراخلاقی واقعہ ہے جس کا پارٹی کے منشور سے کوئی تعلق نہیں


 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔