نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان ع...

عمران خان جلد لندن بھاگ جائے گا۔ بلاول زرداری


گھوٹکی: (ریئل نیوز ویورز) چیئرمین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ جلد ہی عمران خان لندن بھاگ جائے گا۔ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جلد ہی عمران خان کی کرسی چھن جائے گی اور اس کے بعد عمران خان لندن بھاگ جائیں گے۔ عمران خان کی کرسی چھننے کی دیر ہے یہ یہاں نظر ہی نہیں آئے گا۔ 


 بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھا ہے اور جو امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں وہ عوام کی طرف نہیں دیکھتے ان کو عوام کا کوئی دکھ نہیں ہوتا۔ عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے۔ عوام کی برداشت سے باہر مہنگائی ہو گئی ہے۔ 
 گھوٹکی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کی عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ گھوٹکی کی عوام نے ہیمشہ میرا ساتھ دیا۔ جیسے یہ مجھے نہیں بھولتے میرا ساتھ نہیں چھوڑتے میں بھی گھوٹکی کی عوام کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ان کے ساتھ ہیمشہ رہوں گا۔ میرے کہنے پر لوگوں نے یہاں عمران خان کو شکست دی تھی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ نے اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا