عثمان بزدار آؤٹ
آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ سے چوٹ لگ گئی۔
بلاول زرداری نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر کسانوں کے مسائل حل کریں گے انکے بنیادی حقوق انکو دیں گے۔ ایک وقت تھا جب آلو کی فصل بہت زیادہ ہو گئی تھی تب بی بی نے کہا کہ آلو حکومت خریدے گی چاہے حکومت کو آلو سمندر میں ڈال کر مچھلیوں کو ہی نہ کھلانے پڑیں۔ کسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بی بی نے کسانوں کا درد اپنا درد سمجھا۔
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ اس حکومت نے سب سے بڑا دھوکہ نوجوانوں کو دیا۔ انکو ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر سب سے بڑا دھوکہ دیا۔ آج نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پرانا پاکستان چاہیے۔
اس حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔
ہم کٹھ پتلی اور جعلی حکومت کے خلاف نکلے ہوئے ہیں نوجوان ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اقتدار میں آ کر سٹوڈنٹس یونین کو بحال کریں گے۔ طالبعلموں کو ان کے بنیادی حق دیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں