نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان ع...

ریاض فتیانہ کی وزیراعظم سے ملاقات

 

وزیراعظم عمران خان کی ریاض فتیانہ سے ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

عمران خان نے کہا کہ نا امید نہ ہوں۔ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔ ہم کہیں نہیں جارہے۔ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے۔ فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 

اس کے جواب میں وزراء نے جواب دیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ بے فکر رہیں۔ ہم کہیں نہیں جا رہے ہم بھی ادھر ہی ہیں۔


جتنا پیسہ ہوگا عوام پر خرچ ہوگا۔ عمران خان


عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ آپ پر بھی بھروسہ ہے اور مجھے اپنے اتحادیوں پر بھی پورا بھروسہ ہے، اپوزیشن جب چاہے عدم اعتماد لے آئے اپوزیشن کو پتا چل جائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ نے اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا