نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ نے اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا۔

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ کیمرون ڈیاز نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا، کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا منہ تک دھونا چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ظاہری خوبصورتی کو ترک کر چکی ہیں، ان کے پاس لاکھوں روپے کی پراڈکٹس ہیں لیکن اب انکو استعمال کرنا ترک کر دیا ہے اب ان سے منہ تک دھونا چھوڑ چکی ہوں کیونکہ یہ سب اب اچھا نہیں لگتا۔ 
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیمرون ڈیاز نے بتایا کہ وہ ہالی وڈ کو مکمل طور پر چھوڑ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ ایک جال کی طرح ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہے اس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔ 


کیمرون ڈیاز ہالی وڈ کی ایک نامور اداکارہ رہی ہیں، انہوں نے بہت سی مشہور فلمیں ہالی وڈ کو دی ہیں، انہوں نے 2014 میں اپنی آخری فلم 'اینی' میں کام کیا، تقریباً 20 سال تک انہوں نے ہالی وڈ میں کام کیا۔ کام چھوڑنے کے بعد تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی آفر ٹھکرا چکی ہیں اور انہیں اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں۔ 
کیمرون ڈیاز نے 1994 میں ''دی ماسک'' فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس فلم میں جم کیری نے بطور ہیرو کام کیا تھا۔ کیمرون ڈیاز نے 2018 میں ہالی وڈ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہیں اب واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔