اشاعتیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

امر بالمعروف

تصویر
 عمران خان نے امربالمعروف جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے انتظامات سے بھی بڑھ کر عوام نے شرکت کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس طرف ہیں۔ عمران خان نے اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کو کسی طرح این آر او دیا جائے لیکن میں ملک سے غداری کبھی بھی نہیں کروں گا میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ ہی کبھی اپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ سب چور مل کر پھر سے ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں لیکن میری قوم ایسا کبھی نہیں ہونے دی گی۔ عمران خان نے کہا کہ معاشرہ تبھی ترقی کر سکتا ہے جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو، ریاستِ مدینہ کے لیے ضروری ہے کہ سب کے لیے  ایک ہی قانون ہو اور سب قانون کی پاسداری کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی بھی انکی آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے دی گئی تھی اور آج بلاول اپنے نانا کے قاتلوں کے ساتھ مل بیٹھا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیسہ باہر سے آ رہا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں جلد ہی اب کچ

عمران خان کا کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب

تصویر
 عمران خان نے کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کی عوام کا شکریہ جنہوں نے میری امید سے بھی زیادہ جلسے میں شرکت کی۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان تینوں چوروں کی وجہ سب لوگ پارٹی میں واپس آ گئے ہیں ان تینوں چوروں کے چہرے دیکھ کر اب لوگ واپس آ گئے ہیں، مقصود چپڑاسی والا شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے لوگ واپس آ گئے جو دس سال سے ساتھ چھوڑ گئے تھے ان چوروں کی شکلیں دیکھ کر سب واپس آ گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ہے یہ چیری بلاسم شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 275 کروڑ نکل آئے ہیں اس کا کیس چلا ہوا ہے اس کو پتا ہے کہ اگر عمران خان مزید رہا تو یہ جیل میں ہو گا، نواز شریف بھگوڑا ہے جو ڈر کے بھاگا ہوا ہے اس کی بیٹی کے لندن کے مہنگے علاقے میں فلیٹ ہیں جو جھوٹ بولتی رہتی ہے۔ آصف زرداری ملک کو لوٹ کر باہر پراپرٹی بنا چکا ہے، اسحاق ڈار جس کا باپ سائیکلوں کی دکان چلاتا تھا آج لندن میں بھاگا ہوا ہے اور عیش کر رہا ہے پاکستانیوں کے پیسوں سے، فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ

ہر جلسے میں جانے سے پہلے سوچتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا۔ عمران خان کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ولی محمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 20 کروڑ کی آفر کو ٹھکرا کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، اللہ نے انسان کو دو راستے دکھائے ہیں ایک سچ کا اور جھوٹ کا، سچ کا راستہ ہمارے نبیﷺ کا راستہ ہے جو مشکل راستہ ہےپر انسان کی کامیابی اسی میں ہے، ولی محمد 20 کروڑ لے کر کہہ سکتا تھا کہ اسکا ضمیر جاگ گیا ہے اور عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا یے لیکن ولی محمد کا ضمیر خریدنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بولیاں لگ رہی ہیں منڈی لگی ہوئی یے اور لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں لیکن یہ لوگ بری طرح ناکام ہوں گے۔ عمران خان نے مانسہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر جلسے میں جانے سے پہلے سوچ کر جاتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن عوام ڈیزل ڈیزل کہنا شروع کر دیتی ہے۔ عمران خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کیونکہ اللہ پاک نے ان سے ایک بہت بڑا کام لیا ہے کہ آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ آزادیِ رائے کے نام پر کوئی  بھی ہمارے نبیﷺ کی توحین نہیں کرے گا اور اقوامِ متحدہ ن

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے اپنا وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف جلسہ 27 مارچ کو ہونے جا رہا ہے اور میری اپیل ہے کہ پوری قوم میرا ساتھ دے اور ضمیرفروشوں کو دکھا دے کہ آپ لوگ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بدی کے خلاف کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ جو لوگ پیسوں سے منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں انکے خلاف ہم سب مل کر لڑیں گے اور اللہ کے حکم کے مطابق ان کو دکھا دیں گے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے ان ضمیر فروشوں کے ساتھ کوئی بھی نہیں۔ اور آگے سے کسی کی جرأت بھی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی ضمیرفروشی کر سکے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہوئی اور اسی سلسلے میں ایم این ایز کی بولیاں لگ رہی ہیں اور خرید و فرخت جاری ہے اسی لیے عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے کے لیے قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کو شکست دینے کے لیے قوم ان کا ساتھ دیں اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور جو لوگ بولیاں لگا رہے ہیں سرِ عام ضمیر فروشی ہو رہی ہے اس کو شکست دینے کے لیے 27 مارچ کے جلسے میں لازمی شرکت کریں

کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دیں گے، اپوزیشن میں سب چور بیٹھے ہیں اور ان چوروں کے کہنے پر استعفٰی نہیں دوں گا، ن لیگ کی سیاست چوری بچانے والی سیاست ہے ان چوروں کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، مارشل لاء سے بھی بڑا جرم این آر او دینا ہے جو ان کو کسی صورت نہیں ملے گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے اور وہ کھیل شروع ہونے سے پہلے کیسے ہار مان لیں ابھی تو لڑنا ہے آخری گیند تک کھیلنا ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانا ہے، 27 مارچ کا جلسہ ملکی تاریخ میں بڑا بدلاؤ لائے گا اس کے بعد اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ عمران خان نے ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس ٹرمپ کارڈ ہیں جو تحریک عدم اعتماد کے  ووٹنگ والے دن  یا اس سے ایک رات پہلے ظاہر کریں گے، اپوزیشن پہلے ہی اپنے کارڈ شو کر چکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی نیوٹرل والی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ فوج کے متعلق بالکل نہیں تھی، ان کے فوج کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج کے بارے

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بیغیرت سمجھتا ہوں۔ ناراض رکن احمد حسین دیہڑ

تصویر
  پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسیں دیہڑ نے کہا کہ مجھے کچھ ناراضگیاں ضرور ہیں لیکن میں عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتا بلکہ جو عمران خان کو چھوڑے میں اسکو بیغیرت سمجھتا ہوں، میں سیاست تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن عمران خان کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا، ایک تو میرے مطالبے نہیں پورے کیے گئے اوپر سے دھوکے بازی کا الزام لگایا جا رہا ہے، میں تو عمران خان کو ارتغرل سمجھتا ہوں۔ احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ میں پیسے لینے والا نہیں ہوں بلکہ دینے والا ہوں میں 1122 کے لیے 40 کروڑ کی زمین حکومت کو دی ہے میں کیسے پیسے لے سکتا ہوں۔ عمران خان سے کہتا ہوں لوگوں کی پہچان کریں کون آپ کے ساتھ ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ اپوزیشن اچھی طرح جانتی ہے کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہوں، میں عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی میں نہیں جاؤں گا اور نہ ہی پچھلے 3 ماہ سے اسمبلی گیا ہوں، پی ٹی آئی میں ہی کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ میں پی ٹی آئی میں رہوں۔ میں نہ تو اپوزیشن سے ملا ہوں اور نہ ہی سندھ ہاؤس میں گیا ہوں