نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

مشروبات پیئیں وزن گھٹائیں

موٹاپا ایسی بیماری ہے جو تقریباً اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، اس میں تقریباً ہر عمر کے لوگ مبتلا ہو رہے ہیں، اس بیماری سے دنیا میں بہت زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس سے نجات بہت ضروری ہے اس کے لیے انسان کو اپنی زندگی میں چند ایک عادتیں اپنانی پڑیں گی اور کچھ بری عادتیں چھوڑنی پڑیں گی تاکہ انسان موٹاپے سے جان چھڑوا سکے۔ کچھ مشروبات ہیں جن کو استعمال کر کے انسان اپنا وزن کم کر کے موٹاپے سے جان چھڑوا سکتا ہے

ادرک کی چائے: ادرک ہمارے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔ بھوک کم کرنے، نظام ہاضمہ بہتر کرنے، فاسد مواد کو تحلیل کرنے اور ہارمونل دباؤ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

دار چینی کا قہوہ: یہ بھوک میں اشتہار کو روکنے والا مصالحہ ہے۔ خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے۔ دار چینی کا قہوہ نزلہ، زکام اور سر درد میں بھی افاقہ کرتا ہے۔

السی کے بیج: یہ اینٹی کینسر، دل کی صحت کو برقرار رکھنے والے اومیگا 3 جیسے اہم فیٹی ایسڈ پر مشتمل بیج ہیں۔ یہ حل پزیر اور غیر حل پزیر دونوں اقسام کے فائبر پر مشتمل ہے۔ غذائیت اور ذائقے دونوں پہلوؤں سے یہ بیج مفید ہے۔


موٹاپا انسانی صحت کا سب سے بڑا دشمن۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


چند اہم مشروبات

سیب کا جوس: آپ سیب کے جوس میں چند السی کے بیج اور چھوٹا سا ٹکڑا ادرک بلینڈ کر کے پیئیں جس کے بہت سے فائدے ملیں گے

کھیرے اور سیب کا جوس: ان دونوں اجزاء کو ایک ساتھ بلینڈ کر کے آدھے لیموں کارس اور پودینے کی تین چار پتیاں ملا کر پیئیں۔

کیلے اور کشمیری بادام کا جوس: ایک عدد کیلا، سیب، دہی 100 گرام، دار چینی ایک چٹکی اور کشمیری بادام شامل کر کے بلینڈ کر لیں یہ مشروبات طبی فوائد کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں مدد کرے گا۔

آڑو کا جوس: تازہ آڑو ایک کپ السی کے تھوڑے سے بیجوں اور شہد کے ساتھ بلینڈ کر لیں یہ مشروبات وزن اعتدال میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ اپنی پسند اور موسم میں پھلوں کی ستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخاب کریں لیکن سفید شکر بالکل استعمال نہ کریں۔ گرمی کے موسم میں پودینے کا استعمال لازمی کریں۔ اس سے رنگت بھی نکھرتی جسم کا مضر صحت فاسد مواد بھی خارج ہوتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔