نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

آئیے! اسٹرابری اگائیں۔

 اس نازک پھل کی کاشت بہت زیادہ توجہ اور احتیاط کی متقاضی ہے۔ اس کا روزرانہ کی بنیاد پر خیال رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ خراب ہونے میں دیر نہیں لگائے گا۔ اسٹرابری کو گھر میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ گھر میں بنی کیاریوں' گملوں' کنٹینر اور دیواروں پر لٹکنے والے باسکٹ میں بھی یی پودا لگایا جا سکتا ہے۔ زمین پر قطار کی صورت میں لگائے جانے والے ہر پودے کے درمیان کم سے کم 12 سے 15 انچ تک کا فاصلہ ضروری ہے۔ اسٹرابری کے بیج کو زمین میں بوتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ بنیادی حصہ ہے جہاں پودے کا stem اگنا شروع ہوتا ہے۔ اس لیے اسے نہ زیادہ گہرائی میں رکھیں نہ ہی زیادہ اوپر رکھیں۔ اس بیج کو کراؤن کہا جاتا ہے اگر بیج پر مٹی آ جائے تو یہ خراب ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس پر مٹی آ جائے تو پودا نہیں لگے گا اور اگر یہ مٹی سے باہر آ جائے تو اس کی جڑوں میں خرابی آ جائے گی۔ اس لیے زمیں میں درمیان کی جگہ کا انتخاب کریں

مولی کے فوائد جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

 

موسم سرما میں اسٹرابری کے پودے کو سورج کی روشنی کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ اور جیسے ہی موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے ان پودوں پر چھاؤں کر دی جاتی ہے۔ تاکہ ان کو دھوپ سے بچایا جا سکے۔ جب جہ بڑھنے لگتے ہیں اور ان پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے تو ان کو زیادہ سے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پھل کو کیڑوں اور دوسرے اسی قسم کے احشرات الارض سے بچانا بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے پودے کے کراؤن والے حصے کو چھوڑ کر اس کے ارد گرد گوڈی کریں۔ slugs اور گھونگے جیسے کیڑوں سے بچاؤ کے لیے کوئلے کی کائی زمین پر لگا دی جاتی ہے۔ اس احتاط کے باوجود ہر دوسرے دن ان پودوں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ ان میں کیڑا نہ لگ گیا ہو۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔