نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

بیرسٹر مرتضٰی وہاب اور شہباز گل کے درمیان گرما گرمی

 

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے آخری سگمنٹ میں بیرسٹر مرتضٰی وہاب اور شہباز گل کے درمیان سیاست پر گرما گرمی ہو گئی۔

شہباز گل سے گرما گرمی میں پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ عمران خان کرپٹ ہے اور انکا والد بھی کرپٹ تھا، اور انکو کرپشن پر بھٹو صاحب نے نوکری سے نکالا تھا، عمران خان تو گرفتاری کے ڈر سے دیوار پھلانگ کر نکل گئے تھے۔ 


شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ۔ یہاں کلک کریں۔۔۔

جواب میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کیا آپ کے گھر میں بیٹھے تھے جو دیوار پھلانگ گئے۔ شہباز گل نے کہا اللہ بے نظیر کو جنت میں جگہ دے وہ بہت بڑی کرپٹ تھیں، انہوں نے بہت کرپشن کی جو ریکارڈ پر ہے بھٹو بھی کرپٹ تھا۔ دونوں میں گرما گرمی بڑھتی دیکھ کر پروگرام کے اینکر ارشد شریف نے یہ کہتے ہوئے پروگرام ختم کرنا پڑا کہ سیاست میں گرما گرمی ادھر بھی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔