نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم کے ڈیزل کہنے پر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔

 

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے جب میڈیا نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے آرمی چیف سے کہا کہ وہ عمران خان کو روکیں کہ انہیں ڈیزل نہ کہا کریں، تو مولانا فضل الرحمان نے اس بات کی تردید کر دی۔

جب میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ آرمی چیف نے انہیں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہا کریں، کیا آپ نے آرمی چیف سے کہا کہ انہیں روکیں تو جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ آرمی چیف سے۔


عمران خان کا لوئردیر جلسے سے خطاب۔۔۔ یہاں کلک کریں


انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پتہ نہیں کیسے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے، اس کو بولنے کا شعور بھی نہیں رہا، اس نے وزیراعظم کی کرسی کا تقدس پامال کیا ہے، ہم اس کے خلاف نکلے ہیں اگر ہم ناکام بھی ہو گئے تو بھی سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے لوئردیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کہ مولانا کو ڈیزل نہ کہا کریں لیکن میں نے کہا رہا عوام ڈیزل کہ رہی ہے۔ عمران خان نے نواز شریف، آصف زردادری اور شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 3 چوہے نکلے ہیں میرا شکار کرنے لیکن میں ان کو 1 ہی بال پر آؤٹ کر دوں گا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے جس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن سرگرم دکھائی دے رہی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔