اشاعتیں

پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن کی سر توڑ کوششیں جاری

تصویر
 زرائع کے مطابق تازہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی اپوزیشن مکمل تیاری کر رہی ہے۔   ساری اپوزیشن ق لیگ کو منانے میں مصروف ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کے عشائیے میں ق لیگ کی شرکت کی خبریں آ رہی ہیں۔   عمران خان کو گھر بیجھنے کے لیے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز رکھیں۔   مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹانا ہے تو سب سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے تاکہ ناراض اراکین کے نام سامنے نہ آ سکیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الحمان کی اس بات کو مان لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔  مولانا نے ق لیگ کے چوھدری برادران سے ملاقات کی اور ق لیگ کو منانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ق لیگ کے سربراہان بلاول ہاؤس پہنچ گئے جہاں آصف زرداری نے عشائیہ دیا وہاں پر بھی تفصیلی گفتگو…

رحمان ملک انتقال کر گئے

تصویر
 پاکستان کے معروف سیاستدان' پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔  رحمان ملک سیاست سے پہلے ایف آئی اے کے سربراہ تھے۔  وہ محترمہ بےنظیر کے سکیورٹی چیف بھی رہ چکے تھے۔ رحمان ملک بے نظیر کے وفادار ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دہشتگردی کے خلاف کافی کام کیا۔ حکومت پاکستان نے رحمان ملک کو ستارہ شجاعت اور ستارہ امتیاز سے بھے نوازا تھا۔ آپ نے کافی ساری کتابیں بھی لکھی۔ رحمان ملک کرونا میں مبتلا تھے۔  سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔  رحمان ملک نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

آپ نے گھبرانا نہیں۔ عمران خان

تصویر
 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراء کو آل از ول کی کال دے دی۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے ان وزراء کی سرزنش کی جو ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں جاتے انکو کہا کہ ٹاک شوز میں جایا کریں اور حکومتی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کیا کریں۔  وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کہا کہ اب آپ نے بھی گھبرانا نہیں۔  عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تب سے یہی بار بار بار کرتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ اور بتایا کہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تو سب سے مشکل ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوتا تھا تب میں کھلاڑیوں کو کہتا تھا کھبرانا نہیں آج اپوزیشن کو بھی کہتا ہوں کہ آپ نے کھبرانا نہیں۔  عمران خان نے نوجوانوں کے بارے میان بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارا تعلیمی نظام ایک نہیں ہوگا ہم ترقی نہیں کر سکتے ہمارا نظام ہی ہمارے نوجوانوں کو آگے آنے ہی نہین دیتا۔ کوئی غریب کیسے آگے آ سکتا ہے جب تعلیمی نظام کا معیار ہی اچھا نہ ہو۔ جب تک تعلیمی نظام ایک نہیں ہوگا تب تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔  عمران خان نے کہا کہ اب ہم نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے ان کو اپگریڈ کریں گے انکو ہائیر کورسز کروائیں گے تا