نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ

مہنگائی زور پکڑنے لگی۔
 لاہور: پرچون بازاروں میں گھی کے دام حکومتی کنٹرول سے باہر ہو گئے، درجہ اول گھی 20 روپے کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔ مختلف کمپنیوں کا درجہ اول گھی جو پہلے 450 روپے کلو میں مل رہا تھا مہنگا کر کے 470 روپے کلو تک کر دیا گیا۔ کمپنیوں کی جانب سے دکانداروں کو نئی سپلائی نئی قیمتوں کیساتھ دینے کا عندیہ دیا گیا۔ خریداروں نے گھی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر سر پکڑ لیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا تو گھی مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔ 

گھی مینو فیکچررز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پام آئل 550 ڈالرز سے مہنگا ہو کر 1700 ڈالرز فی میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے جس کا جو دل کرتا ہے مہنگا کر دیتا ہے، غریب کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے۔ 

غریب عوام ابھی سے پریشان دکھائی دے رہی ہے کہ آگے رمضان شریف آ رہا ہے اگر مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی تو غریب کے لیے جینا مشکل ہو جائے گا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔